اسلام آباد، لاہور اور پشاور میں زلزلے کے شدید جھٹکے، شدت 5.9 ریکارڈ
شہر اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور، مردان، ہری پور اور ان کے گردونواح کے علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، جس کے باعث شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔اس کے علاوہ راولپنڈی، اسلام آباد، لاہور، میانوالی، شیخوپورہ، سرگودھا، سیالکوٹ سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
پی ڈی ایم اے پنجاب نے زلزلے بارے رپورٹ جاری کر دی ہے۔ جس کے مطابق لاہور، فیصل آباد راولپنڈی، اٹک، چکوال, میانوالی، ملتان، پوٹھوہار ریجن اور پنجاب کے دیگر اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی ۔زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان تھا۔زلزلے کی گہرائی 191 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے متعلقہ انتظامیہ عمارتوں کی چیکنگ میں مصروف ہے۔ صوبائی کنٹرول روم سمیت پنجاب بھر کے ضلعی ایمرجنسی آپریشن سنٹرز 24/7 فعال ہیں۔ زلزلہ سے نقصانات کی اطلاع پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر دی جا سکتی ہے۔
Leave A Comment