تازہ ترین

جوہر ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا  جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے۔گرفتار زخمی ملزم مون کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق ملزم کی گرفتاری کیلئے جی ون بلاک مارکیٹ میں چھاپہ مارا گیا تو ملزمان نے پولیس ٹیم پر مبینہ طور پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔ پولیس کی جوابی کارروائی کے دوران ایک ملزم زخمی ہوگیا جسے گرفتار کرلیا گیا، جبکہ دوسرا ساتھی فرار ہوگیا۔

گرفتار ملزم نے چند روز قبل جوہر ٹاؤن میں ایک شہری کو گھر کی دہلیز پر مبینہ طور پر لوٹا تھا۔ ایس ایچ او جوہر ٹاؤن کے مطابق گرفتار ملزم ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔فرار ہونے والے ملزم کی گرفتاری کیلئے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

 

Leave A Comment

Advertisement