خواتین کے درمیان سابقہ لڑائی جھگڑے کی رنجش پر باپ نے دو بیٹوں کے ہمراہ مبینہ طور پر ایک شخص کو تشدد اور چھری کے وار کرکے قتل کر دیا۔ پولیس نے تین نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتاری کے لیے چھاپے شروع کر دیے۔

ایف آئی آر کے مطابق تھانہ چوچک کے گاؤں 67/ML میں 10/12 یوم قبل انور بی بی اور ساجدہ بی بی کے درمیان لڑائی ہوئی تھی۔ اسی رنجش پر انور بی بی کے خاوند لیاقت علی نے اپنے بیٹوں صداقت علی اور حماد علی کے ہمراہ مبینہ طور پر محمد اقبال اور اس کے بھائی ندیم عباس سے جھگڑا کیا اور تشدد کرنا شروع کر دیا۔ اسی دوران لیاقت علی نے مبینہ طور پر چھری کا وار کر کے ندیم عباس کو شدید زخمی کر دیا، ملزمان موقع سے فرار ہو گئے. زخمی ندیم عباس ہسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گیا۔

اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ چوچک پولیس نفری کے ہمراہ فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچے، شواہد محفوظ کیے اور قانونی کارروائی مکمل کروائی۔ مقتول کی نعش پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دی گئی۔ پولیس نے مقتول کے بھائی کی مدعیت میں  3 نامزد باپ بیٹوں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے تفشیش شروع کر دی ہے.پولیس ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے

Leave A Comment

Advertisement