تازہ ترین

اینٹی کرپشن اوکاڑہ نے مبینہ رشوت ستانی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ڈائریکٹر فنانس واسا محمد عرفان اور کلرک مرتضیٰ سلطانی کو گرفتار کرلیا۔ اینٹی کرپشن حکام کے مطابق ایک ٹھیکیدار ساجد مقصود کی درخواست پر کاروائی کی گئی ٹھیکیدار نے الزام لگایا ہے کہ اس کی ورک فائل پر کارروائی آگے بڑھانے کے عوض ڈائریکٹر فنانس واسا نے  85 ہزار روپے رشوت طلب کی گئی تھی ڈائریکٹر نے رقم وصول کرکے اپنے کلرک کے حوالے کر دی۔ اطلاع ملنے پر اینٹی کرپشن ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے کلرک مرتضیٰ سلطانی کو نشان زدہ رقم سمیت گرفتار کرلیا، جبکہ ڈائریکٹر فنانس محمد عرفان کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔ دونوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی۔

Leave A Comment

Advertisement