تازہ ترین

سی سی ڈی شیرا کوٹ کے ساتھ مبینہ پولیس مقابلے میں زیرِ حراست ملزم محمد آصف ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق سی سی ڈی ٹیم زیرِ حراست ملزم کو ریکوری کے لیے لے جا رہی تھی کہ چوہنگ کے علاقے میں گھات لگائے ملزم کے ساتھیوں نے پولیس ٹیم پر حملہ کردیا۔ فائرنگ کے دوران زیرِ حراست ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی گولیاں لگنے سے موقع پر ہلاک ہوگیا، جبکہ ملزم کے ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔ ہلاک ہونے والا ملزم قتل، اقدامِ قتل، ڈکیتی اور رابری سمیت سنگین وارداتوں میں ملوث تھا۔

Leave A Comment

Advertisement