تازہ ترین

 پیٹرولنگ پولیس کے کانسٹیبل کی پیٹرولنگ پوسٹ میں خود کشی . خود کو فائر مار کر زندگی ختم کر لی. پیٹرولنگ پولیس ذرائع کے مطابق لیاقت علی کانسٹیبل48/2L میں ڈیوٹی سرانجام دے رہا تھا .کانسٹیبل عرصہ دراز سے کمر کی تکلیف اور مرگی کے مرض میں مبتلا رہنے کی وجہ سے ذہنی دباؤ کا شکار تھا. جس نےخود کو فائر مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا.

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی اعلی حکام موقع پر پہنچ گئے قانون کے مطابق کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے. کانسٹیبل کی ڈیڈ باڈی ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے .پولیس تھانہ صدر اوکاڑہ نے تفشیش شروع کر دی ہے بعد از تفشیش کانسٹیبل کی موت کے اصل حقائق سامنے آئینگے.متعدد ذرائع کی طرف سے کانسٹیبل کی خود کشی کی متضاد خبریں غیر مصدقہ خبریں سامنے آرہی ہیں.

Leave A Comment

Advertisement