لاہورائیرپورٹ : 8 سے زائد پروازیں منسوخ ،متعدد تاخیر کا شکار
لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پروازوں کا شیڈول متاثر ہونے سے 8 سے زائد پروازیں منسوخ جبکہ متعدد تاخیر کا شکار ہوگئیں۔ لاہور سے ابوظہبی جانے والی نجی ایئرلائن کی پرواز ای وائے 285 تکنیکی وجوہات کی بنا پر منسوخ کردی گئی۔ لاہور سے دبئی جانے والی پروازیں پی اے 410 اور پی اے 416 بھی منسوخ کردی گئیں، جبکہ کولمبو جانے والی پرواز 8 ڈی 982 بھی منسوخ ہونے والی پروازوں میں شامل ہے۔
لاہور سے کراچی جانے والی پروازوں پی نائن 845، پی ایف 146، پی کے 307 اور پی اے 401 کو بھی منسوخ کردیا گیا۔ایئرپورٹ پر متعدد پروازوں میں تاخیر کے باعث بھی شیڈول متاثر ہوا ہے۔مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ایئرپورٹ روانہ ہونے سے قبل متعلقہ ایئرلائن سے اپنی پرواز کی تازہ صورتحال کی تصدیق کرلیں۔
Leave A Comment