تازہ ترین

محکمہ موسمیات نے یکم جولائی سے ملک میں مون سون سیزن کے آغاز کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ شمال مشرقی پنجاب اور آزاد کشمیر سے مون سون ہواؤں کے داخل ہونے کا امکان ہے، جس کے باعث یکم جولائی سے پنجاب کے شمال مشرقی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہو سکتا ہے۔

شہر میں گرمی اور حبس کی شدت برقرار ہے۔ تیز دھوپ کے باعث موسم مزید گرم ہو گیا ہے اور سورج آگ برساتا محسوس ہو رہا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 53 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ شہر میں 10 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔ آج بھی بارش ہونے کا امکان موجود ہے، تاہم شہریوں کو گرمی اورحبس کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Leave A Comment

Advertisement