حضرت امام حسین ؓ کی قربانی دائمی اہمیت کی حامل ہے، صدر، وزیر اعظم
صدر زرداری نے کہا ہے کہ واقعہ کربلا محض تاریخی سانحہ نہیں ایک دائمی پیغام اور ایک زندہ درسگاہ ہے۔ یوم عاشور پر اپنے پیغام میں کہا کہ یوم عاشور صبر، استقامت، ایثار، حق گوئی اور اصولوں پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ حضرت امام حسینؓ اور ان کے جانثار رفقا کی عظیم قربانی نے یومِ عاشور کو تاریخِ اسلام میں دائمی اہمیت کا حامل بنا دیا۔حضرت امام حسین ؓ نے ثابت کیا حق و صداقت کے لیے قربانی باطل کے سامنے سرِ تسلیم خم کرنے سے افضل ہے۔واقعہ کربلا احیائے سنتِ نبوی ﷺ اور امر بالمعروف و نہی عن المنکر کے عظیم مقصد کے لیے کاوش کا نام ہے۔