تازہ ترین

لاہور میں سوئی گیس کی قلت اور کم پریشر نے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کردیا، جس کے باعث گھریلو صارفین مہنگی ایل پی جی خریدنے پر مجبور ہیں۔ حالیہ رپورٹس میں بھی لاہور میں سرکاری نرخ سے کہیں زیادہ قیمت پر ایل پی جی فروخت ہونے کی نشاندہی کی گئی ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں گیس کی عدم دستیابی کے باعث ایل پی جی کی طلب بڑھ گئی ہے، تاہم دکانداروں کی جانب سے سرکاری نرخوں کو نظر انداز کرتے ہوئے من مانے دام وصول کیے جارہے ہیں۔اگست کے لیے ایل پی جی کی سرکاری قیمت 254 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، لیکن لاہور کی مارکیٹ میں یہی گیس تقریباً 450 روپے فی کلو تک فروخت ہونے کی شکایات سامنے آئی ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ گھروں میں سوئی گیس دستیاب نہیں اور کم پریشر کے باعث کھانا پکانا بھی مشکل ہوگیا ہے، جبکہ متبادل کے طور پر ایل پی جی سلنڈر خریدنا بھی عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہوتا جارہا ہے۔ گیس کی قلت اور ایل پی جی کی سرکاری نرخ سے زائد قیمت پر فروخت کا فوری نوٹس لیا جائے اور ناجائز منافع خوری کے خلاف کارروائی کی جائے۔

Leave A Comment

Advertisement