تازہ ترین

سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں سرکاری نرخ اور عملی فروخت کے درمیان نمایاں فرق برقرار ہے، جس کے باعث شہریوں کو متعدد اشیائے ضروریہ مقررہ قیمت سے زائد پر خریدنا پڑ رہی ہیں۔آلو کا سرکاری نرخ 30 روپے کلو مقرر ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 50 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ پیاز کی سرکاری قیمت 205 روپے کے مقابلے میں 250 روپے، ٹماٹر 170 کے بجائے 290 روپے اور لہسن 270 روپے کے سرکاری نرخ کے مقابلے میں 390 روپے کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔ ادرک کی سرکاری قیمت 320 روپے مقرر ہے جبکہ بازار میں 400 روپے کلو میں دستیاب ہے۔بھنڈی کا سرکاری نرخ 200 روپے جبکہ بازار میں 250 روپے کلو، کریلا 130 کے بجائے 160 روپے، ٹینڈے 170 کے بجائے 250 روپے اور اروِی 70 روپے کے سرکاری نرخ کے مقابلے میں 120 روپے کلو فروخت ہو رہی ہے۔ شملہ مرچ کی سرکاری قیمت 240 روپے مقرر ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 290 روپے کلو میں فروخت کی جا رہی ہے۔

پھلوں کی قیمتوں میں بھی سرکاری نرخ اور بازار کی قیمت میں واضح فرق سامنے آیا ہے۔ انگور 560 روپے کے سرکاری نرخ کے مقابلے میں 700 روپے تک، آڑو 300 کے بجائے 380 روپے اور سیب 350 کے بجائے 400 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے۔ کیلے کا سرکاری نرخ 180 روپے درجن مقرر ہے جبکہ بازار میں 200 روپے درجن میں فروخت جاری ہے۔ امرود کی سرکاری قیمت 180 روپے کے مقابلے میں اوپن مارکیٹ میں 290 روپے کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے