تازہ ترین

 منشیات فروش کو10 سال قید .5 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم .استغاثہ کے مطابق پولیس تھانہ گوگیرہ نے موضع حماندکا کے قریب سے اگست 2024 میں ایک منشیات فروش نصرت علی کو قابو کر کے اس کے قبضہ سے 1120 گرام آئس نشہ برآمد کر کے قبضہ میں لیا تھا. پولیس نے ملزم کے خلاف تھانہ گوگیرہ میں مقدمہ نمبر 1000/24 درج رجسٹرڈ کیا تھا عدالت نے بعد از سماعت استغاثہ سچ ثابت ہونے کی بناء پر مجرم نصرت علی کو 10 سال قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنایا. جرمانہ کی عدم ادائیگی کی صورت میں مجرم کو مزید چھ ماہ قید بھگتنا پڑے گی .