تازہ ترین

ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل لاہور نے کارروائی کرتے ہوئے افغان شہری سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔کارروائی ایگزیکٹو پاسپورٹ آفس ڈی ایچ اے فیز 3 میں افغان شہریوں کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی۔ ملزم فیصل عرف عرفان نے غیر قانونی طریقے سے پاکستانی شناختی کارڈ حاصل کیا، جبکہ اس کا نام غیر قانونی طور پر ایک پاکستانی خاندان کے شجرۂ نسب میں شامل کیا گیا تھا۔ملزم عرفان کے ساتھ آئے دو افغان شہری، دلاور خان اور جہانزیب خان کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔ ابتدائی تفتیش کے بعد جوہر ٹاؤن نادرا سینٹر سے نادرا انٹیلی جنس افسر شعیب بھٹی کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔

 ابتدائی تحقیقات میں نادرا انٹیلی جنس افسر شعیب بھٹی ملزمان کے ساتھ مبینہ ملی بھگت میں ملوث پایا گیا، جبکہ نادرا اہلکار اور دیگر ملزمان کے گٹھ جوڑ کے حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔

 

Leave A Comment

Advertisement