لاہور میں آندھی ، گرمی کا زور ٹوٹ گیا
لاہور میں آندھی آنے سے موسم بدل گیا لاہور میں آندھی سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا ۔ شہر کے مختلف علاقے آندھی کی لپیٹ میں ہیں ۔ آندھی کے بعد بارش کا بھی امکان ہے ۔ تیز ہوائیں چل پڑیں، درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا ۔ ہواوں کی رفتار 8 کلو میٹر فی گھنٹہ، ہوا میں نمی کا تناسب 51 فیصد ریکارڈ کیاگیا۔ مجموعی ایئرکوالٹی انڈیکس 137 ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر میں بارش کے امکانات ہیں۔