تازہ ترین

وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب بلال اکبر خان اور صدر آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے۔  وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب بلال اکبر خان اور ملک شہزاد اعوان نے مشترکہ ویڈیو بیان میں مذاکرات کی کامیابی کا اعلان کیا۔بلال اکبر خان نے کہا کہ احتجاج کے باعث پنجاب بھر میں روکی گئی تمام لوڈ گاڑیاں فوری طور پر ریلیز کی جائیں گی، جبکہ روکی گئی گاڑیوں کے مالکان کو ہونے والے نقصان کا معاوضہ دلوانے کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں گے۔وزیر ٹرانسپورٹ نے یقین دہانی کروائی کہ اگست کی ملک گیر ہڑتال کے دوران پنجاب حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان طے پانے والے تمام معاہدوں پر عملدرآمد کیا جائے گا۔

ملک شہزاد اعوان نے کہا کہ وزیر ٹرانسپورٹ نے ٹرانسپورٹرز کے جائز مطالبات اور مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے، جس پر اعتماد کرتے ہوئے اگست کی ہڑتال کے دوران دی گئی 40 روزہ مہلت میں مزید وقت دیتے ہوئے 15 اکتوبر تک پنجاب حکومت کو وقت دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگست کے معاہدے کے تحت دس ویلر گاڑیوں کو 35 ٹن وزن کی اجازت پر پنجاب بھر میں عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا اور ٹرانسپورٹرز کو اس معاملے پر بلاجواز رکاوٹ کا سامنا نہیں ہوگا۔

ملک شہزاد اعوان کے مطابق ڈائریکٹ HTV ڈرائیونگ لائسنس کے وعدے پر بھی جلد عملدرآمد شروع ہوگا، جبکہ آر ٹی سیکریٹری، پی ٹی سیکریٹری، فوڈ ڈیپارٹمنٹ اور پٹرولنگ پولیس کی جانب سے ٹرانسپورٹرز کو بلاجواز ہراساں نہ کرنے کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں گے۔ٹرانسپورٹر رہنما نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز کے مسائل کے فوری حل کے لیے متعلقہ محکموں سے رابطہ مزید موٴثر بنایا جائے گا،، امید ہے 15 اکتوبر تک اگست کی ہڑتال میں کیے گئے تمام وعدوں پر مکمل عملدرآمد ہوگا۔

Leave A Comment

Advertisement