لاہور : سبزیوں اور پھلوں کی سرکاری نرخ کے برعکس فروخت جاری
سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں سرکاری نرخ اور بازار میں فروخت ہونے والی قیمتوں کے درمیان فرق برقرار ہے۔ مختلف سبزیاں سرکاری نرخ سے 20 سے 30 روپے فی کلو زائد قیمت پر فروخت کی جا رہی ہیں۔مارکیٹ میں نیا کچا آلو درجہ اول 35 روپے کے بجائے 60 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے، جبکہ پیاز کی قیمت 160 روپے مقرر ہونے کے باوجود 180 روپے فی کلو وصول کی جا رہی ہے۔ٹماٹر کی سرکاری قیمت 220 روپے فی کلو ہے، تاہم بازار میں یہ 300 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح کریلا 120 کے بجائے 130 روپے، شملہ مرچ 300 کے بجائے 330 روپے اور سبز مرچ 110 کے بجائے 130 روپے فی کلو فروخت کی جا رہی ہے۔بند گوبھی 160 روپے کے سرکاری نرخ کے بجائے 180 روپے جبکہ پھول گوبھی 120 کے بجائے 150 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے۔
شہریوں کے مطابق متعدد سبزیوں کی قیمتوں میں سرکاری نرخ کے مقابلے میں نمایاں اضافہ کیا جا رہا ہے، جس کے باعث انہیں مہنگی سبزیاں خریدنے پر مجبور ہونا پڑ رہا ہے۔ شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے اور زائد قیمتیں وصول کرنے والے دکانداروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
Leave A Comment