لاہور : ایل پی جی کی من مانی قیمتوں پر فروخت جاری
ایل پی جی کی من مانی قیمتوں پر فروخت کا سلسلہ جاری ہے، سرکاری نرخوں پر عملدرآمد نہ ہونے کے باعث شہریوں کو مہنگے داموں گیس خریدنا پڑ رہی ہے۔ ایل پی جی کی سرکاری قیمت 279 روپے فی کلو مقرر ہونے کے باوجود بازار میں 450 روپے فی کلو تک فروخت کی جا رہی ہے۔
سوئی گیس کی عدم دستیابی کے باعث گھریلو صارفین کا ایل پی جی پر انحصار بڑھ گیا ہے، تاہم قیمتوں میں خودساختہ اضافے نے شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ مہنگی ایل پی جی کے باعث گھریلو بجٹ متاثر ہو رہا ہے اور عام شہریوں کے لیے کچن کے اخراجات پورے کرنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مؤثر نگرانی نہ ہونے کے باعث دکاندار من مانے نرخ وصول کر رہے ہیں اور اوگرا کی مقرر کردہ قیمتوں پر عملدرآمد یقینی نہیں بنایا جا سکا۔
Leave A Comment