تازہ ترین

صوبائی دارلحکومت میں شہری گھر کی بیسمنٹ میں کھڑا بارش کا پانی نکالتے ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔ لاہور میں گزشتہ روز ہونیوالی موسلادھار بارش شہر میں اربن فلڈنگ کی صورتحال پیدا کر دی، جس کے نتیجے میں شہر کے متعدد رہائشی علاقوں اور اہم شاہراہوں پر کئی کئی فٹ پانی جمع ہوگیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق یہ واقعہ ڈیفنس فیز فائیو میں پیش آیا، جہاں ایک شہری اپنے گھر کی بیسمنٹ میں جمع بارش کا پانی نکالنے کی کوشش کر رہا تھا۔بیسمنٹ میں تقریباً 10 فٹ پانی جمع تھا، جس میں ڈوب کر شہری جاں بحق ہوگیا، شناخت  53 سالہ  ملک اویس ولد ملک انیس کےنام سے ہوئی۔

Leave A Comment

Advertisement