تازہ ترین

شہر میں سرکاری نرخ نامے کے برعکس سبزیوں کی فروخت کا سلسلہ جاری ہے، جہاں متعدد سبزیاں سرکاری قیمت سے کہیں زیادہ نرخ پر فروخت کی جا رہی ہیں۔ صارفین کو سرکاری نرخ اور اوپن مارکیٹ قیمت میں نمایاں فرق کا سامنا ہے۔

نرخوں کے مطابق نیا کچا آلو درجہ اول کی سرکاری قیمت 30 روپے مقرر ہے، تاہم مارکیٹ میں یہ 50 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔ پیاز 185 روپے کے بجائے 220 روپے جبکہ ٹماٹر کی سرکاری قیمت 120 روپے ہونے کے باوجود 220 روپے فی کلو میں فروخت کیے جا رہے ہیں۔کریلا 200 کے بجائے 230 روپے، شملہ مرچ 243 کے بجائے 270 روپے، سبز مرچ 130 کے بجائے 150 روپے اور بند گوبھی 140 کے بجائے 160 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے۔پھول گوبھی کی سرکاری قیمت 180 روپے مقرر ہے، تاہم مارکیٹ میں اس کے لیے صارفین سے 190 روپے فی کلو وصول کیے جا رہے ہیں۔

مارکیٹ میں مجموعی طور پر متعدد سبزیوں کی قیمتیں سرکاری نرخ نامے سے 20 سے 30 روپے زائد بتائی جا رہی ہیں، جبکہ بعض سبزیوں میں یہ فرق اس سے بھی زیادہ ہے۔

 

Leave A Comment

Advertisement