ہربنس پورہ فائرنگ کیس، مرکزی ملزم سمیت 2 ملزمان گرفتار
لاہور کے ہربنس پورہ فائرنگ کیس میں پولیس نے مرکزی ملزم سمیت دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ عدالت پیشی پر جانے والے افراد پر فائرنگ کے واقعے میں ملوث عبید علی اور نیاز کو قانون کی گرفت میں لے لیا گیا ہے۔
ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ سابقہ دشمنی کا نتیجہ تھا۔ واقعے کا مقدمہ مقتول سعد کے والد اقبال ندیم کی مدعیت میں تھانہ ہربنس پورہ میں درج کیا گیا، جس میں قتل اور دیگر متعلقہ دفعات شامل کی گئی ہیں۔ گرفتار ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے، جبکہ دیگر ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔