لاہور : سموگ سر اٹھانے لگی،لاہورآلودہ ترین شہروں میں تیسرے نمبر پر
موسم میں تبدیلی کے ساتھ ہی لاہور میں فضائی آلودگی کی شرح میں اضافہ ہونے لگا، شہر آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر آ گیا۔ شہر کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) 201 ریکارڈ کیا گیا۔
فضائی آلودگی کے اعداد و شمار کے مطابق برکی روڈ کا ایئر کوالٹی انڈیکس 243، ڈی ایچ اے فیز 5 میں 226، پیراگون سٹی میں 214 جبکہ گلبرگ ٹو میں 210 ریکارڈ کیا گیا۔ماڈل ٹاؤن میں اے کیو آئی 208، اقبال ٹاؤن میں 195، بیدیاں روڈ میں 178 جبکہ عسکری ٹین میں فضائی آلودگی کی شرح 171 ریکارڈ کی گئی۔
صبح سویرے شہر کے موسم میں خنکی محسوس کی گئی اور درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 65 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔
Leave A Comment