لاہور : بچوں کی لڑائی بڑوں تک پہنچ گئی، فائرنگ سے 2 افراد زخمی
گرین ٹاؤن میں بچوں کے معاملے پر دو فریقین کے درمیان جھگڑے کے دوران فائرنگ سے دو محلہ دار زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق جھگڑے کے دوران حسنین کے ساتھیوں کی مبینہ فائرنگ سے مبشر حسن اور زمرد بی بی زخمی ہوئے، جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ واقعے میں ملوث 5 ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔