تازہ ترین

پولیس پر ٹارگٹڈ حملے کے معاملے پر پولیس کی واقعے سے متعلق تحقیقات جاری ہیں، دو پولیس اہلکاروں کو دہشتگردوں سے رابطے کے سلسلے میں حراست میں لے لیا گیا۔

لاہور اور شیخوپورہ پولیس کی مشترکہ کارروائی، 2 ملزمان ہلاک، 4 زخمیhttp://www.rehbernews.com/news_single_category.php?id=88943

پولیس ذرائع کے مطابق اے ایس آئی جمشید اور کانسٹیبل غلام فرید کو حراست میں لیا گیا ہے، اے ایس آئی اور دہشتگرد ریحان بٹ کی سوشل میڈیا پر اکٹھی تصاویر موجود ہیں۔ تھانہ لوٹرمال میں تعینات پولیس کانسٹیبل کو بھی حراست میں لیا گیا، دونوں پولیس اہلکاروں کا حملے میں ملوث دہشتگرد سے رابطہ تھا۔دونوں پولیس اہلکاروں کو ابتدائی تحقیقات کے بعد حراست میں لیا گیا، دونوں اہلکاروں سے تفتیش جاری ہے۔