تازہ ترین

 قرض کے تنازع پر دیور نے بھابھی کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔پولیس کے مطابق افسوسناک واقعہ لاہور کے علاقے بادامی باغ میں پیش آیا۔ پولیس نے زخمی خاتون کے بھائی کی مدعیت میں اقدام قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔بادامی باغ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مقدمے میں نامزد مرکزی ملزم سمیت دو ملزمان کو گرفتار کر لیا جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔ ابتدائی تحقیقات میں واقعہ گھریلو ناچاقی اور قرض کی رقم مانگنے کے تنازع پر پیش آیا۔

Leave A Comment

Advertisement