اسرائیلی پرواز ہائی جیک ، گرفتار معاون پائلٹ کو کل امارات منتقل کیا جائے گا: سعودی عرب
فلائی دبئی کی اسرائیل جانے والی پرواز کو ہائی جیک یا گرانے کی کوشش کرنے والے عمان سے تعلق رکھنے والے گرفتار معاون پائلٹ کو کل سعودی عرب سے متحدہ عرب امارات منتقل کردیا جائے گا۔سعودی وزارت داخلہ نے واقعے پر اپنے پہلے بیان میں بتایا کہ ابتدائی تحقیقات سے واقعے کی بنیادی تفصیلات کی تصدیق ہوگئی ہے تاہم تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔
سعودی حکام کے بقول پرواز میں موجود مسافروں نے مداخلت کرکے حملہ روکنے میں مدد کی جس کے بعد طیارے کو بحفاظت تبوک ایئرپورٹ پر ہنگامی طور پر اتارا گیا تھا جس میں سوار تقریباً تمام مسافر اسرائیلی شہری تھے۔