شکارپور: پراپرٹی کا تنازع، 10 سالہ بچے پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی گئی
شکارپور کی عبداللّٰہ کالونی میں پراپرٹی کے تنازع پر افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں 10 سالہ بچے پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی گئی، جس کے نتیجے میں بچہ جھلس کر شدید زخمی ہو گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد زخمی بچے کو فوری طور پر سول ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اسے ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد سکھر ریفر کر دیا گیا۔پولیس نے واقعے کا مقدمہ متاثرہ بچے کے والد ایاز مہر کی مدعیت میں درج کر لیا ہے۔پولیس کے مطابق گرفتار مرکزی ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ واقعے میں ملوث دیگر افراد کے کردار کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔
متاثرہ بچے کے والد کے مطابق ملزم میرا مکان سستی قیمت پر خریدنے کے لیے انہیں مسلسل تنگ کر رہا تھا اسی تنازع کے دوران میرے 10 سالہ بیٹے پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگائی گئی۔