تازہ ترین

 تھانہ کوٹسبزل پولیس اور ڈکیتوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ایک ڈاکو ہلاک دوسرا فرار، ڈکیتی شدہ موٹر سائیکل و اسلحہ برآمد۔ ایس ایچ او , اور ٹیم کی اے ایس پی کی نگرانی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کڑی کارروائیاں جاری ہیں۔

  پکار 15 پر موضع چاچڑاں کے رہائشی خلیل الرحمن نے اطلاع دی کہ تین کس نامعلوم الاسم مسلح ملزمان اس کا موٹر سائیکل اور نقدی چھین کر فرار ہوگئے ہیں  تھانہ کوٹسبزل پولیس نے  اطلاع دہندہ کی نشاہدی والی سمت فرار ملزمان کا تعاقب کیا ملزمان نے گھیرا تنگ ہوتا دیکھ کر پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی، پولیس نے بھی حق حفاظت خود اختیاری کے تحت حکمت عملی کے تحت جوابی کارروائی کی، فائرنگ تھمنے پر دوران سرچ آپریشن اپنے ساتھی کی فائرنگ کی زد میں آکر ہلاک ڈاکو کی نعش، ڈکیتی شدہ موٹر سائیکل اور اسلحہ قبضہ پولیس میں لیتے ہوئے مزید کارروائی کا آغاز کر دیا جبکہ ہلاک ڈاکو کا دوسرا ساتھی راہ فرار اختیار کر گیا۔

Leave A Comment

Advertisement