تازہ ترین

پسند کی شادی کی حمایت کرنے پر شہری کو قتل کرنے کے مقدمہ کا فیصلہ، ایڈیشنل سیشن جج اوکاڑہ نے جرم ثابت ہونے پر ملزم رفیع الدین کو عمر قید اور 5 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی۔ جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں مجرم کو مزید 6 ماہ قید بھگتنا ہوگی۔استغاثہ کے مطابق سال 2025ء میںچک نمبر 28A/4L تھانہ شاہبھور کے رہائشی غلام مصطفیٰ کو پسند کی شادی کی حمایت کرنے کی پاداش میں قتل کر دیا گیا تھا۔ مقتول نماز کی ادائیگی کے بعد گھر واپس جا رہا تھا کہ اسے قتل کر دیا گیا۔ عدالت نے مجرم رفیع الدین کو قتل کا جرم ثابت ہونے پر عمر قید اور جرمانے کی سزا سنا دی۔

Leave A Comment

Advertisement