رحیم یارخان : ڈاکوؤں اورپولیس میں فائرنگ کاتبادلہ، تین ڈاکو مارے گئے ، ساتھی فرار
رحیم یارخان(أن لائن)ناکے توڑکرفرارہونے والے ڈاکوؤں اورپولیس میں فائرنگ کاتبادلہ’ تین ڈاکو مارے گئے’ ساتھی فرار’ غیرقانونی اسلحہ روندبرآمدشناخت نہ ہونے پرمارے جانیوالے ڈآکوؤں کی نعشیں ہسپتال منتقل کردیں گئی’ا لگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے
پہلاپولیس مقابلہ نہرکنارہ نوریوالی کے نزدیک پیش آیاجہاں موٹرسائیکل پرسوار دومشکوک افراد کوناکہ بندی پرموجود سب انسپکٹرایس ایچ او نے نفری کے ہمراہ روکنے کی کوشش کی جو پولیس ناکہ توڑکرجان سے ماردینے کیلئے فائرنگ کرتے ہوئے فرارہوگئے تعاقب کرنے اورجوابی فائرنگ کے نتیجہ میں ایک ڈاکوماراگیا’ ساتھی رات کے اندھیرے کافائدہ اٹھاتے ہوئے موٹرسائیکل پرفرار ہونے میں کامیاب’ مارے جانیوالے ڈاکوکے قبضہ سے پولیس نے پسٹل30بوراورراونڈ برآمدکرکے فرارہونے والے ساتھی کی تلاش شروع کردی۔
دوسرا پولیس مقابلہ چک112پی کے نزدیک پیش آیا جہاں ناکہ بندی پرموجود سب انسپکٹرایس ایچ او نے دوموٹرسائیکلوں پرسوار دومشکوک افرادکوٹارچ کی روشنی میں روکنے کی کوشش کی جو پولیس ناکہ توڑ کرجان سے ماردینے کیلئے اندھادھندفائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرارہوگئے’ تعاقب کرنے اورجوابی فائرنگ کے نتیجہ میں دوڈاکومارے گئے جبکہ دوساتھی فرارہونے میں کامیاب ہوگئے’ شناخت نہ ہونے پر مارے جانیوالے ڈاکوؤں کی نعشیں پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کرنے کے بعد پولیس نے ایس ایچ اوز کی مدعیت میں الگ الگ مقدمات درج کرکے فرارہونے والے ساتھیوں کی تلاش شروع کردی۔