تازہ ترین

رحیم یارخان(أن لائن)لین دین کے تنازع پر بھٹہ خشت مالکان نے تین بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے9افراد کویرغمال بنالیا’ عدالت کے حکم پر چارخواتین سمیت 6افراد بازیاب’ تین کمسن بچے بدستورلاپتہ’ لاہورہائی کورٹ بہاولپوررینج کے حکم پرپولیس نے بھٹہ خشت مالکان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

سردار گڑھ کے رہائشی آزاد نے پولیس کودی جانیوالی اپنی شکایت میں بیان کیاکہ تین ماہ قبل وہ موضع محب شاہ کوٹسبزل میں واقع نیوچاند برکس بھٹہ خشت پر اپنے خاندان سمیت مزدوری کررہاتھا کہ اسی دوران بھٹہ خشت مالکان شعبان خان’گل زمان خان’ سکنہ گوٹھ شاہنوازچاچڑ کوٹسبزل کیساتھ لین دین تنازع پراختلاف پیداہوگیا’ ملزمان نے ایڈوانس میں وصول کی گئی رقم کامطالبہ کرتے ہوئے اسے اوراس کے اہل خانہ کوسنگین نتائج کی دھمکیاں دیں’ 16جولائی کے روز وہ کام کے سلسلہ میں وہ گھرپرموجود نہ تھا واپس آنے پربھٹہ خشت مالکان نے اس کی بیوی پردینہ ’ظہیراں بی بی’ صنم بی بی’ کلثوم بی بی’ اللہ وسائی’ہریس ’ اللہ وسایو’ خاندان کے افراد کو غائب کردیا’ جس پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج کے حکم پرپولیس نے اس کی بیوی پردینہ سمیت اللہ وسائی’ اللہ وسایو وغیرہ اہل خانہ کوبرآمد کرلیا تاہم اس کی 12سالہ بیٹی ظہیراں’6سالہ بیٹی کلثم اور8سالہ صنم کوپولیس بازیاب نہ کرسکی ہے جوتاحال ملزمان کے قبضہ میں ہیں جس پر اس نے لاہورہائیکورٹ بہاولپور رینج میں بیٹیوں کی بازیابی کیلئے درخواست دائر کی جس پرفاضل عدالت نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے بچیوں کوبازیاب کرکے عدالت میں پیش کرنے کے احکامات جاری کیئے ہیں ، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مغوی بچوں کی بازیابی کیلئے کارروائی شروع کردی۔