تازہ ترین

لاہور میں سسرالیوں نے گھریلو ناچاقی پر سسرالیوں نے 23 سالہ بہو مہوش کو مبینہ طورپر زہر دے کر قتل کر دیا۔ لاہور کے علاقے ہڈیارہ میں گھریلو ناچاقی پر سسرال والوں کی جانب سے 23 سالہ بہو مہوش کو مبینہ طور پر زہر دے کر قتل کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔ہڈیارہ پولیس کارروائی کرتے ہوئے خاتون سمیت دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس پی کینٹ کی ہدایت پر ایس ڈی پی او برکی اور ایس ایچ او ہڈیارہ پولیس نفری کے ہمراہ فوری موقع پر پہنچے اور واقعے کی تحقیقات شروع کر دیں۔

گرفتار ملزمان میں طلحہ اور خاتون اقراء شامل ہیں۔ پولیس نے متوفیہ کی لاش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ڈیڈ ہاؤس منتقل کر دی ہے۔مقتولہ کے ماموں اصغر کی مدعیت میں نامزد ملزمان طلحہ، عبداللہ، بلال، لیاقت اور اقراء کے خلاف مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے کر مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

 

 

Leave A Comment

Advertisement