تازہ ترین

رحیم یارخان(أن لائن)رنجش کاساخشانہ’ گھات لگاکربیٹھے ملزمان نے فائرنگ کرکے حقیقی بھائیوں کوموت کے کھاٹ اتاردیا’ملزمان فرار’أئ جی پنجاب اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کا دوہرے قتل کی واردات پرنوٹس’ رپورٹ طلب’ فوری طورپر ملزمان کوگرفتارکرنے کے احکاماتجاری کر دیئے۔

موضع غلام احمدآباد کے رہائشی حقیقی بھائی 40سالہ شاہ علی اور 25سالہ وزیراحمداپنی موٹرسائیکل پر کام کے سلسلہ میں جارہے تھے کہ رحیم آباد روڈ زبیر باغ کے نزدیک گھات لگاکربیٹھے اسی علاقہ کے رہائشی ملزمان محمداکرم اوریونس عزیز نے جان سے ماردینے کیلئے اندھادھند فائرنگ کرکے دونوں بھائیوں کوموت کے گھاٹ اتاردیا اورخودآلہ قتل سمیت موقع سے فرارہوگئے۔

اطلاع ملنے پرپولیس نے موقع پرپہنچ کرمقتول بھائیوں کی نعشیں تحویل میں لیکرپوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کرنے کے بعدفرارہوجانے والے ملزمان کی تلاش شروع کردی’ رابطہ کرنے پر ذرائع نے بتایاکہ مقتول اورملزمان کاتعلق ایک ہی برادری سے جن کے درمیان طویل عرصہ سے مقدمہ بازی کی رنجش چلی آرہی ہے ۔

دوہرے قتل کی اطلاع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی بھونگ سرکل اورایس ایچ اوتھانہ بھونگ سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملزمان کوفوری طورپر گرفتارکرنے کے احکامات جاری کردیئے۔

Leave A Comment

Advertisement