تازہ ترین

لاہور کے علاقے مزنگ چونگی میں ڈولفن اسکواڈ نے کارروائی کرتے ہوئے پتنگ سازی میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔  گرفتار ملزم حسنین آن لائن لاہور کے مختلف علاقوں میں پتنگ سازی کا سامان فروخت کرتا تھا۔ کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے 500 سے زائد گڈی کاغذ، بانس کی سٹکس اور پتنگوں کی تیاری میں استعمال ہونے والا دیگر خام مال برآمد کیا گیا۔ڈولفن اسکواڈ نے ملزم کو قانونی کارروائی کے لیے تھانہ مزنگ کے حوالے کر دیا ہے، جہاں اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔