تازہ ترین

اپرکُرم میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے، مسلح افغان خارجی کو گرفتار کرلیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغانستان سے دراندازی کرنے والی دہشتگرد تشکیل کے دیگر خارجی بارڈر پار کرنے میں ناکام ہوگئے۔ گرفتار خارجی کی شناخت قاری وقاص عرف قدوس کے نام سے ہوئی، جس کا تعلق اسپین غر افغانستان سے ہے۔