لاہور : ڈمپر کی زد میں آکر پیدل شہری جاں بحق، ڈرائیور گاڑی سمیت فرار
ٹریفک حادثے میں پیدل سڑک عبور کرنے والا شہری ڈمپر کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا، جبکہ حادثے کے بعد ڈرائیور گاڑی سمیت موقع سے فرار ہوگیا ہے۔
ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق سگیاں سے تاج کمپنی کی جانب آنے والا ڈمپر پیدل سڑک عبور کرنے والے شہری پر چڑھ دوڑا، جس کے نتیجے میں شہری موقع پر ہی دم توڑ گیا۔جاں بحق ہونے والے شہری کی شناخت محمد عاشق کے نام سے ہوئی ہے، جو محلہ جوگیاں کا رہائشی تھا۔