کراچی: قائدآباد میں 18 غیر قانونی افغان باشندے کیمپ منتقل، رہائش گاہ سیل
قائدآباد میں پولیس نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر مقیم 18 افغان باشندوں کو حراست میں لے لیا۔کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی جس کے دوران غیر قانونی طور پر رہائش پذیر افغان باشندوں کو گرفتار کر کے مزید قانونی کارروائی کے لیے افغان کیمپ منتقل کر دیا گیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ضلع ملیر میں پہلی مرتبہ غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے زیر استعمال رہائش گاہ کو بھی سیل کر دیا گیا۔ یہ کارروائی اسسٹنٹ کمشنر ابراہیم حیدری کی نگرانی میں عمل میں لائی گئی۔