سرکاری نرخ نامہ نظر انداز، پھلوں اور سبزیوں کی من مانی قیمتوں پر فروخت
اوپن مارکیٹ میں سرکاری نرخ نامے پر عملدرآمد نہ ہوسکا، دکاندار سرکاری نرخوں کے برعکس پھل اور سبزیاں من مانی قیمتوں پر فروخت کرنے میں مصروف ہیں، جس کے باعث شہریوں کو اضافی قیمتیں ادا کرنا پڑ رہی ہیں۔
آلو کی سرکاری قیمت 32 روپے فی کلو مقرر ہے، تاہم اوپن مارکیٹ میں آلو 45 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔اسی طرح بیگن کی سرکاری قیمت 90 روپے کے مقابلے میں 120 روپے فی کلو، جبکہ بھنڈی کی سرکاری قیمت 179 روپے کے بجائے 250 روپے فی کلو میں فروخت کی جارہی ہے۔ٹماٹر کی سرکاری قیمت 190 روپے فی کلو مقرر ہے، تاہم مارکیٹ میں یہ 230 روپے فی کلو فروخت ہورہا ہے۔ کریلے کی سرکاری قیمت 110 روپے کے مقابلے میں شہریوں کو 170 روپے فی کلو ادا کرنا پڑ رہے ہیں۔
پھلوں کی قیمتوں میں بھی سرکاری نرخ نامے اور اوپن مارکیٹ کی قیمتوں میں نمایاں فرق سامنے آیا ہے۔ آم چونسہ کی سرکاری قیمت 310 روپے فی کلو ہے، جبکہ اوپن مارکیٹ میں یہ 370 روپے فی کلو فروخت ہورہا ہے۔ آڑو کی سرکاری قیمت 305 روپے کے مقابلے میں 390 روپے فی کلو، جبکہ سیب کی سرکاری قیمت 310 روپے کے بجائے 390 روپے فی کلو فروخت کیا جارہا ہے۔کیلا درجہ اول کی سرکاری قیمت 200 روپے فی درجن مقرر ہے، تاہم اوپن مارکیٹ میں یہ 250 روپے فی درجن تک فروخت ہورہا ہے۔
Leave A Comment