لاہور: درجنوں وارداتوں میں ملوث ڈکیت گینگ گرفتار
پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی مدد سے قلعہ گجر سنگھ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 60 سے زائد وارداتوں میں مبینہ طور پر ملوث دو رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان نے گڑھی شاہو کے علاقے میں اسلحے کے زور پر شہری سے موبائل فون اور نقدی چھینی تھی۔ واردات کی اطلاع ملتے ہی سیف سٹیز اتھارٹی کی ورچوئل پٹرولنگ ٹیم نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔سیف سٹی کیمروں اور ویڈیو شواہد کی مدد سے ملزمان کی نقل و حرکت کو ٹریس کیا گیا، جس کے بعد حاصل شدہ شواہد اور ضروری معلومات قلعہ گجر سنگھ پولیس کے ساتھ شیئر کی گئیں۔پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ موٹرسائیکل، غیر قانونی اسلحہ اور موبائل فونز برآمد کیے گئے ہیں۔ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے 60 سے زائد وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے۔ پولیس کی جانب سے گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔