سرکاری نرخ نظر انداز،ایل پی جی کی قیمت 450 روپے کلو تک پہنچ گئی
ایل پی جی کی من مانی قیمتوں پر فروخت کا سلسلہ جاری ہے، سرکاری نرخ نظر انداز کیے جانے کے باعث صارفین شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ مارکیٹ میں ایل پی جی 380 سے 450 روپے فی کلو تک فروخت کی جا رہی ہے، جس کے باعث شہریوں پر مہنگائی کا اضافی بوجھ پڑ رہا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ انہیں سوئی گیس کے بل بھی ادا کرنے پڑتے ہیں، جبکہ گیس کی عدم دستیابی یا کم پریشر کے باعث مہنگی ایل پی جی خریدنے پر بھی مجبور ہیں۔من مانی قیمتوں پر ایل پی جی کی خریداری سے گھریلو بجٹ بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔ مہنگائی کے موجودہ دور میں اضافی اخراجات نے عام شہریوں کی مشکلات مزید بڑھا دی ہیں۔
Leave A Comment