لاہور : ون ویلر گینگ کا سرغنہ اور ڈکیت گرفتار
لاہور ٹریفک پولیس نے ون ویلنگ کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران ویلنگ گینگ کے سرغنہ کو گرفتار کر لیا، جبکہ اس کے دیگر ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ڈیفنس بلیوارڈ اور سفید پارچات کے علاقوں میں خصوصی ڈیوٹی کے دوران ملزم کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزم نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ون ویلنگ اور ہلڑ بازی کی سینکڑوں ویڈیوز اپ لوڈ کر رکھی تھیں۔فرار ہونے والے گینگ کے دیگر ارکان کی شناخت کے لیے گرفتار ملزم کے انسٹاگرام اکاؤنٹ اور دیگر ڈیٹا تک رسائی حاصل کر لی گئی ہے اور ان کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔
سی ٹی او لاہور نے کہا ہے کہ جشن آزادی کے موقع پر لاہور پولیس کے تعاون سے عادی ون ویلرز کے خلاف ڈور ناکنگ مہم بھی چلائی جائے گی۔انہوں نے واضح کیا کہ ون ویلنگ، تیز رفتاری اور اوور اسپیڈنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔