تازہ ترین

پنجاب حکومت نے وفاق سے موبائل اور انٹرنیٹ سروسز کی بندش اور سگنل کمزور کرنے کی درخواست کر دی۔  محکمہ داخلہ پنجاب نے وفاقی حکومت کو خط لکھ کر 27 ستمبر سے موبائل اور انٹرنیٹ سروسز کی بندش اور اسے ڈاؤن گریڈ کرنے کی درخواست کی ہے۔ حکومت نے ضلع اٹک اور راولپنڈی کے مخصوص علاقوں میں موبائل اور انٹرنیٹ بندش کی درخواست بھی کی ہے۔ پنجاب حکومت نے درخواست امن وامان کی متوقع صورتحال کے پیش نظر کی۔

 یاد رہے کہ تحریک انصاف نے 27 ستمبر کو اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کا اعلان کررکھا ہے جس سلسلے میں اسلام آباد آنے والے راستوں پر کنٹینرز لگائے جارہے ہیں جب کہ پنجاب بھر میں دفعہ 144 بھی نافذ کردی گئی ہے۔