تازہ ترین

فیروز والا میں بارش کے پانی میں ڈوب کر ایک ہی گھر کے 3 بچے جاں بحق ہوگئے، واقعے کے بعد علاقے میں کہرام مچ گیا جب کہ مشتعل شہریوں نے انتظامیہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے غفلت کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

فیروز والا کے علاقے پٹھان کالونی میں نالہ بھیڑ کا حفاظتی بند ٹوٹنے سے بارش اور نالے کا پانی رہائشی علاقے میں داخل ہوگیا، جس کے نتیجے میں علاقے میں 5 سے 10 فٹ تک پانی جمع ہوگیا اور پوری آبادی تالاب کا منظر پیش کرنے لگی۔اسی دوران ایک ہی گھر کے 3 بچے جمع شدہ پانی میں نہاتے ہوئے گہرے پانی میں چلے گئے اور ڈوب گئے۔ اہلِ علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت بچوں کو پانی سے نکال کر فوری طور پر اسپتال منتقل کیا تاہم تینوں بچے جانبر نہ ہو سکے۔

 

Leave A Comment

Advertisement