تازہ ترین

لاہور کے علاقے ستوکتلہ میں گاڑی تیز چلانے سے منع کرنے پر کار سواروں کی جانب سے نوجوان پر بہیمانہ تشدد کا واقعہ پیش آیا جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 12 گھنٹوں کے اندر ملزمان کو گرفتار کر لیا۔کار سوار ملزمان نے آہنی راڈ سے نوجوان رمضان کو تشدد کا نشانہ بنایا جس کے باعث اس کی کمر اور بازوؤں پر شدید چوٹیں آئیں۔ ملزمان کی شناخت علی حسن اور عرفان کے نام سے ہوئی ہے۔ستوکتلہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کو انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا ہے۔

Leave A Comment

Advertisement