لاہور: شراب پی کر گاڑی چلانے اور ہلڑ بازی کی ویڈیو وائرل، 2 نوجوان گرفتار
شراب پی کر گاڑی چلانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔غالب مارکیٹ کے علاقے غوث اعظم چوک سے ملزمان اسامہ اور نعمان کو حراست میں لیا گیا۔ملزمان نشے کی حالت میں شارع عام پر کار کو خطرناک انداز میں زِگ زیگ چلا رہے تھے۔ وائرل ویڈیو میں انہیں ہلڑبازی کرتے اور سرعام شراب کی بوتلیں لہراتے دیکھا جا سکتا ہے۔ملزمان کے قبضے سے شراب کی بوتل بھی برآمد کر لی گئی جبکہ ان کے زیر استعمال گاڑی کو بھی پولیس تحویل میں لے لیا گیا ہے۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے کیس کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا
ڈی آئی جی آپریشنز نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی ماڈل ٹاؤن کو فوری گرفتاری کا حکم دیا تھا۔