لاہور: سکیورٹی عملہ کا مبینہ نارواسلوک، زیر علاج بچی کے والد نے چلڈرن اسپتال کی چھت سے چھلانگ لگادی
چلڈرن اسپتال کے سیکیورٹی عملہ کے مبینہ ناروا سلوک پرزیرعلاج بچی کے والد نے اسپتال کی تیسری منزل سے چھلانگ لگادی۔عمران نامی شخص کو زخمی حالت میں جنرل اسپتال منتقل کردیا گیا، خودکشی کی کوشش کرنے والے شخص کی بیٹی چلڈرن اسپتال میں زیر علاج ہے۔سیکیورٹی اسٹاف نے بچی کے والد کو مبینہ طور پر زبردستی وارڈ سے باہر نکال دیا، پولیس کو بیان دیا کہ دل برداشتہ ہوکرخودکشی کی کوشش کی۔