لاہور : شادی سے انکار پر ناکام عاشق نے خاتون پر آتش گیر مادہ پھینک کر آگ لگادی
والٹن روڈ پر شادی سے انکار پر ایک ناکام عاشق نے خاتون پر آتش گیر مادہ پھینک کر اُسے آگ لگا دی۔واقعے کے دوران ملزم خود بھی آگ کی لپیٹ میں آ کر جھلس گیا، جس کے بعد متاثرہ خاتون اور زخمی ملزم دونوں کو جناح اسپتال لاہور منتقل کر دیا گیا۔
چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے جناح اسپتال لاہور کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے متاثرہ خاتون سے ملاقات کرکے اس کی خیریت دریافت کی اور اسے انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت اور پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی متاثرہ خاتون کے ساتھ ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے ایم ایس، ڈاکٹرز اور اسپتال انتظامیہ سے متاثرہ خاتون کے علاج سے متعلق بریفنگ بھی لی۔