تازہ ترین

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے باغبانپورہ میں چھت گرنے کے واقعے کا نوٹس  لیتے ہوئے حادثے میں بچے کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے ۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کمشنر لاہور، ڈی جی ریسکیو سے واقعے کی فوری رپورٹ طلب کرلی، 10 سے زائد بچوں کو ملبے سے بحفاظت ریسکیو کرنے پر ریسکیو 1122کو شاباش دی۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے زخمی بچوں اور دیگر کو بہترین اور فوری طبی سہولتیں فراہم کرنے کا حکم دیا، غفلت یا غیر معیاری تعمیرات کے ذمہ داروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کا بھی فیصلہ کیا۔

مریم نواز نے کہا کہ گنجان آباد علاقوں میں قائم ایسے تمام سکولوں کی عمارات کا فوری سیفٹی آڈٹ کیا جائے گا، ریسکیو آپریشن میں ایک سیکنڈ کی بھی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔

سمرکیمپ کے دوران سکول بلڈنگ زمین بوس، مالک سمیت 5 افراد گرفتار

ضلعی انتظامیہ کے مطابق سکول  پرائیویٹ  طور پر کام کر رہا تھا جو رجسٹرڈ بھی نہیں تھا ۔سکول کی بلڈنگ کو ایکسٹینشین دینے کے لیے اس کے بلکل ساتھ والی بلڈنگ پر تعمیراتی کام جاری تھا ۔تعمیراتی کام کے دوران پہلی منزل زمین بوس ہوئی ۔ ضلعی انتظامیہ  کے مطابق سکول میں بچوں کا سمر کیمپ بھی غیر قانونی طور پر چلایا جا رہا تھا ۔ریسکیو نے آپریشن مکمل کر کے سائٹ کو کلیئر قرار دے دیا

 

Leave A Comment

Advertisement