لاہور : گرینڈ آپریشن؛ 29 فوڈ یونٹس پر چھاپے، 2 بند
ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کے حکم پر گرینڈ آپریشن کیا گیا ، 29فوڈ یونٹس پر چھاپے مارے گئے جن میں سے 2 بند کردیے گئے، جبکہ ایک کا مقدمہ درج، 27 کو 4لاکھ 43ہزار کے جرمانے عائد کیے گئے ۔ قوانین کی خلاف ورزی پر نشتر ٹاؤن میں ایک معروف فوڈ پوائنٹ بند کردیا گیا۔ اچھرہ میں ہدایات پر عملدرآمد نہ ہونے پر فروزن میٹ یونٹ بند کردیا گیا، مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے۔ڈی جی فوڈاتھارٹی کا کہنا ہے کہ خوراک کا کاروبار پنجاب فوڈ اتھارٹی لائسنس کے بغیر کیا جارہا تھا، خام مال اور تیار اشیاء زمین پر بغیر ڈھانپے رکھی گئی تھیں، ناقص سٹوریج، گندے فرش،زنگ آلود برتنوں کا استعمال کیا جا رہا تھا ۔
Leave A Comment