تازہ ترین

لاہور میں پولیس نے نومولود کو دفنانے کی کوشش ناکام بنادی اور 3ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن میں پیش آیا جہاں نومولود کو دفنانے کی کوشش کی گئی۔ بروقت کارروائی کے نتیجے میں نومولود کو دفنانے کی کوشش ناکام بناکر 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز نے بتایا کہ ملزمان زمین میں گڑھا کھود کر نومولود کو دفنا رہے تھے، گرفتار ملزمان میں ایک مرد اور 2 خواتین شامل ہیں۔ ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے مبینہ اسقاط حمل سے متعلق انکشافات کیے ہیں، واقعے کی تمام پہلوؤں پر شفاف اور میرٹ پر تفتیش جاری ہے۔

Leave A Comment

Advertisement