لاہور: دو بھائیوں کو قتل کر کے بیرون ملک فرار کی کوشش ، ملزم گرفتار
صوابی میں دو بھائیوں کو قتل کرنے کے بعد بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش کرنے والے مرکزی ملزم کو لاہور ایئرپورٹ پر گرفتار کر لیا گیا۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم عثمان نے صوابی میں فائرنگ کرکے دو بھائیوں کو قتل کیا تھا اور واردات کے بعد فرار ہو گیا تھا۔پولیس کی بروقت اطلاع پر ایف آئی اے نے ملزم کا نام فوری طور پر پاسپورٹ کنٹرول لسٹ (پی آئی این ایل) میں شامل کر دیا تھا۔ اگرچہ ملزم امیگریشن کاؤنٹر کراس کرنے میں کامیاب ہو گیا تھا، تاہم بروقت حکمت عملی اور اطلاع ملنے پر اسے حراست میں لے لیا گیا۔
ملزم کی گرفتاری کے حوالے سے صوابی پولیس کو باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا گیا ہے تاکہ قانونی کارروائی کو آگے بڑھایا جا سکے۔